QR CodeQR Code

بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے، بلاول بھٹو زرداری

2 Mar 2021 22:52

کراچی سے جاری اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اس ثقافت کی اساس انسان دوستی اور محبت ہے۔ چیئرمین پاکستان پی پی پی نے کہا کہ مہمان نوازی، بہادری اور عزم و استقلال بلوچ عوام کا خاصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ بلوچ ثقافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے۔ کراچی سے جاری اپنے پیغام انکا کہنا تھا کہ اس ثقافت کی اساس انسان دوستی اور محبت ہے۔ چیئرمین پاکستان پی پی پی نے کہا کہ مہمان نوازی، بہادری اور عزم و استقلال بلوچ عوام کا خاصہ ہے۔ ثقافتی دن منانا قومی یکجہتی کو نئی بلندیاں و وسعتیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان سمیت ملک بھر کو یومِ بلوچ ثقافت پر مبارکباد دی۔


 


خبر کا کوڈ: 919288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919288/بلوچ-ثقافت-پر-پورے-پاکستان-کو-ناز-ہے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org