0
Wednesday 3 Mar 2021 00:13

پشاور، جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے محفل کا اہتمام

پشاور، جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے محفل کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے مُبارک موقع پر جشنِ مولودِ کعبہ کے سلسلے میں امامیہ مسجد محلہ محمد داد آسیہ پشاور میں محفل منقبت و قصیدہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطیب جامع مسجد مدرسہ شہید عارف الحُسینی علامہ احسان اللہ محسنی نے خطاب کیا اور ثناء خوانانِ مولائے متقیان نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علماء کرام و ذاکرینِ عظام اور دیگر زعما بھی موجود تھے، جن میں مرکزی شیعہ جامع مسجد کے خطیب علامہ ارشاد حسین خلیلی، مدرسہ شہید علامہ عارف الحُسینی کے مدرس علامہ سید جمیل حسن شیرازی، ذاکرِ اہلبیت آخونزادہ مجاہد علی اکبر، شاعر اہلبیت زاہد علی آخونزادہ، شاعر اہلبیت سبز علی شہزاد، عقیل حسین میر و دیگر شامل تھے۔ آخر میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنماء علامہ سید ذکی الحسن نے دُعائے خیر کرائی اور اس خوشی کے موقع پر کیک کاٹ کر سب کو مُبارک باد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 919297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش