0
Wednesday 3 Mar 2021 00:21

پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے کوشاں ہے، آرمی چیف کا دورہ وزیرستان

پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے کوشاں ہے، آرمی چیف کا دورہ وزیرستان
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوشاں ہے، ہمیں چوکنا رہتے ہوئے دشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ، سماجی، اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بارڈر ٹرمینل کھولنے، جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسمان منزا، میر علی میں جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں پر وقت گزارا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم کی تعریف کی اور قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کی رٹ قائم کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے، پاکستان نے بارڈر سیکیورٹی کو مزید موثر اور فعال بنایا ہے، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بہتر بنائی ہے۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن لوٹ آیا ہے، امن و استحکام کو مزید تقویت دے رہے ہیں، آپریشن ردالفساد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہمیں چوکنا رہتے ہوئے دشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہیں، ترقی و امن کا سفر متحد ہوکر طے کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میر علی میں قبائلی عمائدین سے بھی تبادلہ خیال کیا اور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلیوں کی قربانیوں، تعاون کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 919300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش