0
Wednesday 3 Mar 2021 00:49

سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں

سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا میں بھی پنجاب کی طرز پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں جاری ہیں، تاہم مسلم لیگ نون ایڈجسٹمنٹ کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ اور رابطے عروج پر پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے خیبر پختونخوا میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے، خیبر پختونخوا میں بھی پنجاب کی طرز پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون ایڈجسٹمنٹ کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہے، اپوزیشن کی نون لیگ پر امیدوار دستبردار کرانے کی کوششیں بے سود رہی ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے عشایئے میں بھی مسلم لیگ کے امیدوار کو نظر انداز کیا گیا، جس کے باعث جے یو آئی، اے این پی امیدواروں کی جیت کے امکانات کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے، کامیاب ہونے والوں میں پی ٹی آئی اور نون لیگ کے 3، 3 جب‏کہ قاف لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے۔ جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی اور عون عباس، نون لیگ کے عرفان صدیقی، پروفیسر ساجد میر اور افنان اللہ خان اور مسلم لیگ قاف کے کامل علی آغا بلامقابلہ ‏کامیاب ہوئے۔ بلامقابلہ انتخاب کے لئے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے مرکزی کردار ادا کیا، پرویز الہیٰ نے ‏پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی قیادت سے رابطہ کیا، رابطوں کے بعد سینیٹ ‏کیلئے زائد امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔
خبر کا کوڈ : 919301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش