QR CodeQR Code

بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء ستارہ ایاز سینیٹ الیکشن سے دستبردار

3 Mar 2021 00:35

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ستارہ ایاز نے کہا کہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے بطور سیاسی کارکن اور اپنے بھائیوں کے مفاد میں دستبردار ہو رہی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ پارٹی کو فیصلوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رہنماء ستارہ ایاز سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ستارہ ایاز نے کہا کہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے بطور سیاسی کارکن اور اپنے بھائیوں کے مفاد میں دستبردار ہو رہی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ پارٹی کو فیصلوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے اس موقع پر کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے معاملات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہیں، ہمیں ان افراد کو نمائندگی دینی چاہیئے جو عوام کے مسائل کو حل کریں۔ مشکور ہیں کہ ستارہ ایاز نے پارٹی کی مجبوری کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے۔ سینیٹر ستارہ ایاز جنرل نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے امیدوار تھیں۔ واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے بلوچستان میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 919304

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919304/بلوچستان-عوامی-پارٹی-کی-رہنماء-ستارہ-ایاز-سینیٹ-الیکشن-سے-دستبردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org