0
Wednesday 3 Mar 2021 01:49

متحدہ عرب امارات کے پہلے ایلچی اسرائیل پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے پہلے ایلچی اسرائیل پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے ایلچی محمد الخاجہ یروشلم پہنچ گئے اور ایک تقریب میں صیہونی صدر ریون کو اپنی اسناد پیش کیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر سے باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات سے آنے والے پہلے ایلچی نے ملاقات کی اور اپنی اسناد پیش کیں۔ محمد الخاجہ تین روز تک قیام کریں گے اور اماراتی سفارت خانے کے لیے جگہ کا انتخاب کریں گے۔ اسرائیل پہنچنے پر اماراتی ایلچی کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور اسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز نے بھی محمد الخاجہ سے خصوصی ملاقات میں یو اے ای کے اسرائیل میں پہلے سفارت خانے کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں اماراتی ایلچی نے ایک تقریب میں اپنی اسناد اسرائیلی صدر ریوین رولین کو پیش کیں، دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ سفارت خانے کے قیام کے بعد پہلے باضابطہ سفیر بھی محمد الخاجہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ گزشتہ برس 15 ستمبرکو اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 919314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش