0
Wednesday 3 Mar 2021 04:52

سینیٹ کیلئے ووٹوں کی خریداری کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا

سینیٹ کیلئے ووٹوں کی خریداری کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے ووٹوں کی خرید و فروخت کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی کے ایک رکن کی جانب سے پی ٹی آئی رکن کو ایک ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔ مردان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رکن عبدالسلام آفریدی کو بیرون ملک نمبر سے واٹس ایپ میسجز موصول ہوا، جس میں انھیں ایک ووٹ کے بدلے 4 کروڑ کی پیش کش کی گئی۔ عبدالسلام آفریدی کا کہنا ہے کہ معاملہ وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لایا گیا ہے اور انہوں نے معاملات آگے بڑھانے کی ہدایت کی، تاکہ بات کھل کر سامنے آجائے۔ 4 کروڑ سے شروع ہونے والی پیشکش 8 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے جنرل نشست کے لیے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کے گھر آنے کے لیے کہا گیا، لیکن میں نے انکار کر دیا، بتایا گیا کہ دو مزید ایم پی ایز کے ساتھ بھی ہماری بات چیت چل رہی ہے۔

سینٹ انتخابات کے حوالے سے واٹس ایپ چیٹ وائرل ہوگئی۔ چیٹ میں اسلام آباد میں دو ارکان سے معاملات فائنل ہونے کا تذکرہ کیا جا رہا ہے۔ پشاور کے ہوٹل کو ڈیل کے لیے خطرناک جگہ قرار دیا گیا اور دوسری جگہ ملنے کی تجویز دی گئی۔ کل تک ووٹ کا ریٹ 6 کروڑ آج 8 کروڑ ہوگیا ہے، واٹس ایپ چیٹ میں لین دین کا تذکرہ بھی ہے۔ مڈل مین ڈیل میں صرف 30 لاکھ ملنے کی دہائی دے رہا ہے۔ ڈیل کرنے والے رکن مڈل مین کو 10 کروڑ کی بات کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ مزید ایم پی ایز کو بھی گھیر کر لانے کی باتیں کی جا رہی ہیں اور یقین دہانی کروائی جا رہی ہے کہ ڈیل شفاف ہوگی۔ ڈیل کرنے والے رکن کی اسپیکر ہائوس میں ڈنر کے لیے جانے کا تذکرہ بھی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہاں گئے تو پھنس جاؤ گے۔ مڈل مین مشورہ دے رہا ہے کہ پہلے ڈیل فائنل کرو، پھر جائو، وہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 919327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش