0
Wednesday 3 Mar 2021 11:48

انسانی حقوق کے معاملے میں ’او آئی سی‘ کو بیان بازی کا کوئی جواز نہیں ہے، بھارت

انسانی حقوق کے معاملے میں ’او آئی سی‘ کو بیان بازی کا کوئی جواز نہیں ہے، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے معاملے میں ’او آئی سی‘ کو بیان بازی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے 46ویں اجلاس میں پاکستان اور او آئی سی کی طرف سے دیئے گئے بیانات کے جواب میں بھارت کے حق کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے مستقل مشن کے پہلے سکریٹری پونکمار بڈھے نے کہا کہ پاکستان اس فورم کو بھارت کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کے لئے استعمال کررہا ہے، جس کا مقصد انسانی حقوق کی اپنی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ’او آئی سی‘ کے بیان میں کشمیر کے حوالہ کو مسترد کرتے ہیں۔ جموں و کشمیر سے متعلق معاملات پر تبصرہ کرنے کے لئے اس کے پاس کوئی لوکس اسٹینڈی نہیں ہے، جو ہندوستان کا اٹوٹ اور لازمی حصہ ہے۔ پونکمار بڈھے نے کونسل کے ممبروں کی طرف اشارہ کیا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ تعداد میں دہشتگردوں کی میزبانی کرنے کا مشکوک امتیاز حاصل ہے۔

درایں اثنا ہندوستان اور پاکستان کے ذریعہ گزشتہ ہفتہ سیز فائر معاہدے کے ضوابط پر رضامندی کے اعلان کے بعد دونوں پڑوسی ملک نئی دہلی اور اسلام آباد میں اپنے متعلقہ ہائی کمشنروں کو بحال کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2019ء میں پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان نے اپنے ہائی کمشنروں کو واپس بلا لیا تھا، جب سے نئی دہلی اور اسلام آباد میں دونوں ممالک کے ہائی کمشنر نہیں ہیں بلکہ سفارتخانوں کا کام ڈپٹی ہائی کمشنر سنبھالے ہوئے ہیں۔ اب ایسے آثار نمایاں ہیں کہ بھارت اورپاکستان اپنے اپنے ہائی کمشنروں کو بالترتیب اسلام آباد اور نئی دہلی میں تعینات کرکے سفارتی روابط کو پھر سے فعال و مستحکم بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش