QR CodeQR Code

ووٹ مانگنا میرا حق ہے اسی لیے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگا، یوسف رضا گیلانی

3 Mar 2021 08:29

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پہلے فنڈز نہیں ملتے تھے اور آج پچاس پچاس کروڑ کے فنڈز دیے جا رہے ہیں، آج ہماری فتح ہوئی ہے کہ تمام الیکشن خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ہوں گے، ہم عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں امید ہے کامیابی ہماری ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے انتخابات میں آیا ہوں، اگر خفیہ بیلٹ کو ختم کرنا ہے تو مل بیٹھ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فنڈز نہیں ملتے تھے اور آج پچاس پچاس کروڑ کے فنڈز دیے جا رہے ہیں، آج ہماری فتح ہوئی ہے کہ تمام الیکشن خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ہوں گے، ہم عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں امید ہے کامیابی ہماری ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگا، حکومت کو اس وقت کس چیز کا خوف ہے؟۔


خبر کا کوڈ: 919337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919337/ووٹ-مانگنا-میرا-حق-ہے-اسی-لیے-وزیراعظم-سے-بھی-مانگا-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org