QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی سے ایمرجنسی سروس کا بل منظور

3 Mar 2021 08:48

پنجاب ایمرجنسی سروس بل کے تحت ریکسیو 1122 کو خود مختار ادارہ بنا دیا گیا جسے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ایمرجنسی آفیسر کی تعیناتی کا اختیار بھی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اس دوران پنجاب اسمبلی نے پنجاب ایمرجنسی سروس کا ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی ایمرجنسی سروس کا ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ 

 
پنجاب ایمرجنسی سروس بل کے تحت ریکسیو 1122 کو خود مختار ادارہ بنا دیا گیا جسے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ایمرجنسی آفیسر کی تعیناتی کا اختیار بھی ہوگا۔ ایمرجنسی آفیسرز کو اگلے گریڈ میں ترقی کا فیصلہ سیکشن کمیٹی کے اختیار میں ہوگا۔ صوبائی اسمبلی نے پانچ سے سولہ سال کے عمر کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کے حوالے سے قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 919341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919341/پنجاب-اسمبلی-سے-ایمرجنسی-سروس-کا-بل-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org