QR CodeQR Code

سینیٹ انتخابات، یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کی خوشگوار موڈ میں ملاقات

3 Mar 2021 10:07

پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) امیدوار یوسف رضا گیلانی جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو حفیظ شیخ نے ہاتھ جوڑ کر انہیں سلام کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) امیدوار یوسف رضا گیلانی جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں اور جس مقصد کے لیے آئے تو وہ پورا کر چکے ہیں۔

 
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے۔ ایوان میں پہنچنے کے بعد یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کی خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی۔ پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ نے ہاتھ جوڑ کر یوسف رضا گیلانی کو سلام کیا۔
 
یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں آئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے اسمبلی پہنچنے کے بعد کہا کہ آج اتحادیوں کا امتحان ہے اور انہوں نے اپنا فیصلہ دینا ہے۔ اتحادیوں کا کردار آج انتہائی اہم ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 919351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919351/سینیٹ-انتخابات-یوسف-رضا-گیلانی-اور-حفیظ-شیخ-کی-خوشگوار-موڈ-میں-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org