0
Wednesday 3 Mar 2021 10:22

موجودہ صورت حال کے مطابق ہمیں 180 سے زیادہ ووٹ ملیں گے، فواد چوہدری

موجودہ صورت حال کے مطابق ہمیں 180 سے زیادہ ووٹ ملیں گے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی فیصل واوَڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں فیصل واوڈا کی جیت یقینی ہے۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی ہار پر انہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
 
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کے مطابق ہمیں 180 سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو 155 کے قریب ووٹ ملیں گے سو ہم آرام سے جیت جائیں گے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔
 
خیال رہے کہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکان آج اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔ قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ شفیق آرائیں اور دوسرا فیصل واڈا نے کاسٹ کیا۔
 
وفاقی دارالحکومت سے 2 سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ، بارہ سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ خواتین کی18، ٹیکنوکریٹ 13 اور 8 اقلیتی نشستوں پرامیدوار مدمقابل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش