QR CodeQR Code

خفیہ رائے دہی کے ذریعے سینیٹ میں ووٹنگ کا عمل جاری

3 Mar 2021 10:39

ایوان بالا کی 37 ان نشستوں پر آج ہونے والے انتخابات کے لیے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر 78 امیدوار میدان میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایوان بالا کی 37 نشستوں پر انتخاب کے لیے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا اور بروقت پولنگ کے آغاز کو یقینی بنانے کے لیے ای سی پی کا عملہ صبح سویرے ہی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔

ایوان بالا کی 37 ان نشستوں پر آج ہونے والے انتخابات کے لیے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر 78 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے تمام امیدوار گزشتہ ماہ دیگر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے یا نااہل ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 919357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919357/خفیہ-رائے-دہی-کے-ذریعے-سینیٹ-میں-ووٹنگ-کا-عمل-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org