0
Wednesday 3 Mar 2021 10:39

خفیہ رائے دہی کے ذریعے سینیٹ میں ووٹنگ کا عمل جاری

خفیہ رائے دہی کے ذریعے سینیٹ میں ووٹنگ کا عمل جاری
اسلام ٹائمز۔ ایوان بالا کی 37 نشستوں پر انتخاب کے لیے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا اور بروقت پولنگ کے آغاز کو یقینی بنانے کے لیے ای سی پی کا عملہ صبح سویرے ہی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔

ایوان بالا کی 37 ان نشستوں پر آج ہونے والے انتخابات کے لیے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر 78 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے تمام امیدوار گزشتہ ماہ دیگر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے یا نااہل ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 919357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش