QR CodeQR Code

فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

3 Mar 2021 11:00

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کے وکیل کا کہنا ہےکہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ان کی نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہو گئی ہے۔فیصل واوڈا کے وکیل نے ان کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عدالت میں بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیا ہے جس پر وہ سینیٹ الیکشن لڑرہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 919365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919365/فیصل-واوڈا-نے-قومی-اسمبلی-کی-رکنیت-سے-استعفی-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org