0
Wednesday 3 Mar 2021 11:04

سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہو گی، فردوس عاشق

سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہو گی، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خریداروں اور منڈیاں لگانے والوں کو عوام دیکھ رہی ہے، ایک طرف ووٹ کا تقدس برقرار رکھنےوالے ہیں تو دوسری جانب ووٹ کو عزت دینےکا نعرہ لگانے والے نوٹ کو عزت دینے کے لیے بےتاب ہیں۔  معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے 2سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی۔
خبر کا کوڈ : 919367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش