پاکستان تحریک انصاف ایوان بالا میں بھی اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی، عثمان بزدار
3 Mar 2021 11:23
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا پورا ٹولہ کرپشن میں لت پت ہے، اپوزیشن کا ماضی بھی داغدار ہے اور حال بھی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج سچ کی جیت ہوگی، جھوٹ کی سیاست کو پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی شفاف سیاست کی علمبردار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کا پورا ٹولہ کرپشن میں لت پت ہے، اپوزیشن کا ماضی بھی داغدار ہے اور حال بھی، ویڈیو نے کرپٹ ٹولے کی کرپٹ پریکٹسز کا پردہ چاک کیا، منڈیاں لگا کر خرید و فروخت کرنے والوں کے گھناؤنے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، سیاسی بیوپاریوں کی دال اب نہیں گلے گی۔
خبر کا کوڈ: 919374