QR CodeQR Code

غیر مسلم طالبعلموں کو ان کی مذہبی اقدار پر مبنی تعلیم فراہم کی جائے گی، شفقت محمود

3 Mar 2021 11:31

برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ مسیحی، ہندو، سکھ، بھائی مت اور کیلاش برادری کے طلبہ کو علیحدہ مضامین پڑھائے جائیںگے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ نئے یکساں قومی نصاب میں تمام غیر مسلم طالبعلموں کو ان کی مذہبی اقدار پر مبنی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کے دوران کہا کہ مسیحی، ہندو، سکھ، بھائی مت اور کیلاش برادری کے طالب علموں کو ان کے مذہبی رہنمائوں کی مشاورت اور معاونت سے مرتب کئے گئے علیحدہ مضامین پڑھائے جائیںگے۔

وزیر تعلیم نے نئے یکساں نصاب تعلیم پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانچویں جماعت تک ریاضی اور سائنس مضامین انگریزی جبکہ اسلامیات کو اردو میں پڑھایا جائے گا۔ انہوں نے آٹھویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں اور نجی تعلیمی اداروں کو اضافی مواد پڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 919375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919375/غیر-مسلم-طالبعلموں-کو-ان-کی-مذہبی-اقدار-پر-مبنی-تعلیم-فراہم-جائے-گی-شفقت-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org