QR CodeQR Code

امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

3 Mar 2021 11:33

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مئی کے اختتام تک تمام بالغ شہریوں کے لیے ویکسین وافر مقدار میں موجود ہو گی جب کہ زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہو سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاستوں ٹیکساس اور میسیپی میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آنے پرپابندیاں ہٹانے کا اعلان کر دیا گیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ مئی کے اختتام تک تمام بالغ شہریوں کے لیے ویکسین وافر مقدار میں موجود ہو گی جب کہ زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہو سکے گی۔ دوسری جانب  کورونا کیسز میں اضافے کے سبب ناروے میں دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ  دیا گیا ہے جب کہ جرمنی میں اگلے ہفتے سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 142 ممالک کو ڈبلیو ایچ او کی کووڈ ویکسین کی 237 ملین خوراکیں مئی تک مل جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 919376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919376/امریکی-ریاستوں-میں-کورونا-پابندیاں-ختم-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org