QR CodeQR Code

حفیظ شیخ جیت گئے تو آج کے بعد پی ٹی آئی ممبران کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہوگا، محسن داوڑ

3 Mar 2021 11:38

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن داوڑ نے کہا میں کل صبح سے اپنے ووٹ کا اظہار کر رہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی محس داوڑ نے کہا ہے کہ اگر یوسف رضا گیلانی جیتے تو پی ٹی آئی ممبران کو پروٹوکول ملتا رہے گا۔ سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے محسن داوڑ قومی اسمبلی پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ آپ ووٹ کس کو دیں گے۔؟ محسن داوڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں کل صبح سے اپنے ووٹ کا اظہار کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا میں پی ٹی آئی کے ساتھیوں کو کہوں گا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ پروٹوکول ملتا رہے تو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر حفیظ شیخ جیت گئے تو آج کے بعد پی ٹی آئی ممبران کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہوگا۔

 
خیال رہے کہ اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔ حکومتی اتحاد کو اس وقت قومی اسمبلی میں 181 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 157 ایم این ایز ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کے پاس 160 ایم این ایز ہیں۔ مسلم لیگ نون کے 83 اور پیپلز پارٹی کے 55 ارکان ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کے 15 اور بی این پی مینگل کے چار ایم این ایز ہیں۔ دو آزاد اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رکن بھی اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 919379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919379/حفیظ-شیخ-جیت-گئے-ا-ج-کے-بعد-پی-ٹی-ا-ئی-ممبران-کو-پوچھنے-والا-کوئی-نہیں-ہوگا-محسن-داوڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org