0
Wednesday 3 Mar 2021 12:01

نوجوانوں میں بامقصد زندگی گزارنے اور خیر اُمت کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، مولانا محمد یوسف

نوجوانوں میں بامقصد زندگی گزارنے اور خیر اُمت کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، مولانا محمد یوسف
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک عظیم الشان ’یوتھ کانفرنس‘ کرناٹک فنکشن ہال میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد یوسف کنی معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے کہا کہ امت کے طلبہ اور نوجوانوں کو اللہ تعالی سے وابستگی اور یکسوئی کے ساتھ مکمل عبادت اور بندگی کرنے پر آمادہ ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی تاریخ بناتے ہیں اور تاریخ نوجوانوں ہی کے کارناموں سے بھری پڑی ہے لیکن آج کا نوجوان اپنی جوانی کے قیمتی ایام کو غیراخلاقی اور بے مقصد گزار رہے ہیں، بلکہ امت کے نوجوانوں کی موجودہ صورتحال انتہائی بدترین ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ معاشرے کے ذمہ داران بھی ایسی صورتحال پر سنجیدہ اور تبدیلی کی خواہاں نظر نہیں آتے۔

مولانا محمد یوسف کنی نے مزید کہا کہ امت کے ہر فرد کو چاہیئے کہ وہ رسول اللہ (ص) کی مکمل اطاعت کرے کیونکہ اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو با مقصد زندگی گزار کرنا اور ان کے اندر خیرامت ہونے کا شعور بیدار کرنا سماج کی طلبہ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں یاد دلانا اور ایک بہتر سماج کی تشکیل نو کے لئے جدوجہد کرنے پر آمادہ کرنا اب یہ کسی خاص جماعت یا گروہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر باشعور فرد کی اہم ذمہ داری بن چکی ہے۔ اس دوران مولانا حافط فائز الدین نے کہا کہ امت مسلمہ کو اللہ تبارک و تعالی نے تمام انسانوں کے لئے خیر امت کا منصب دیا ہے لیکن آج معاملہ یہ ہے کہ اس امت نے اپنا فرض منصبی کو ہی بھلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بالخصوص امت کے باشعور طبقہ بھی اس سمت میں سوچنے سے قاصر ہے، تصور میں بھی اس جانب کسی کا خیال بھی نہیں جاتا کہ دنیا کو ہم دینے والے بنیں اور جب کہ ہمارے اسلاف نے بے شمار طریقوں سے اپنے علم اور عمل کے ذریعے اور دنیا کے بڑے بڑے کارہائے نمایاں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب امت کو بالخصوص نوجوانوں کو اس جانب آگے بڑھنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 919381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش