0
Wednesday 3 Mar 2021 12:38

وزیراعظم نے ان ارکان سے ملاقاتیں کی جو الیکٹورل کالج کا حصہ ہیں، پی پی کا الیکشن کمیشن کو خط

وزیراعظم نے ان ارکان سے ملاقاتیں کی جو الیکٹورل کالج کا حصہ ہیں، پی پی کا الیکشن کمیشن کو خط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ خط پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں اعتراض اٹھایا گیا کہ وزیراعظم کا عمل رشوت کے زمرے میں آتا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔
 
خط کے متن میں درج ہے کہ وزیراعظم نے ان ارکان سے ملاقاتیں کی جو الیکٹورل کالج کا حصہ ہیں۔ نیر بخاری نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین اسمبلی میڈیا پر کہہ رہی ہیں کہ وزیراعظم نے 50 کروڑ فنڈ دیا ہے، الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کارروائی کرے۔
 
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں اور انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور حفیظ شیخ کی ملاقات بھی ہوئی۔ کراچی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامرلیاقت حسین، محمد ابراہیم خان اور شاہ زین بگٹی سمیت وزیراعظم نے متعدد رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 919392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش