QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کا ارکانِ قومی اسمبلی کیلئے ہدایت نامہ

3 Mar 2021 12:48

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہدایت نامے کے مطابق کسی کو بھی پولنگ اسٹیشن میں موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ارکانِ قومی اسمبلی کے لیئے سینیٹ کے انتخاب کے سلسلے میں اسمبلی میں ہدایت نامہ آویزاں کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہدایت نامے کے مطابق کسی کو بھی پولنگ اسٹیشن میں موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق پابندی کا اطلاق ووٹر، امیدوار، پولنگ ایجنٹ سمیت سب پر ہو گا۔ ارکان کے لیے بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے لیے اسمبلی سے جاری شدہ کارڈ دکھانا ضروری ہے۔ عام نشست کے لیے سفید جبکہ خواتین کی نشست کے لیے گلابی بیلٹ پیپر جاری کیا گیا ہے۔ہدایت نامے کے مطابق بیلٹ پیپر پر ووٹر کی شناخت کا نشان لگنے پر ووٹ مسترد تصور ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 919393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919393/الیکشن-کمیشن-کا-ارکان-قومی-اسمبلی-کیلئے-ہدایت-نامہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org