0
Wednesday 3 Mar 2021 13:25

جوبائیڈن نے اپنی ایک اہم نامزدگی واپس لے لی

جوبائیڈن نے اپنی ایک اہم نامزدگی واپس لے لی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی ایک اہم نامزدگی کو واپس لے لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈائریکٹر آفس مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے لیے نیرا ٹنڈین کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر قانون سازوں کی جانب سے شدید تشویش ظاہر کی گئی تھی جس پر صدر جوبائیڈن نے اس تقرری سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ری پبلکن سینیٹرز اور ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کے دورہ صدارت میں نیرا کی بعض ٹوئٹس کی بنا پر ان کی نامزدگی کی مخالفت کی۔ اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ انہوں نے تنازع کی وجہ سے نیرا کی جانب سے عہدے سے دستبرداری کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیرا کی اہلیت، تجربے اور ریکارڈ کی بنا پر وہ ان کی بے حد عزت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی انتظامیہ میں ان کے کسی کردار کے منتظر ہیں، وہ ہمارے کام کے اندر ایک اہم نظریہ لے کر آئیں گی۔ تاہم امریکی صدر نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ وہ نیرا کو اپنی انتظامیہ میں اب کیا ذمہ داریاں دیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اس سے قبل نیرا امریکی ڈیولپمنٹ سینٹر کی صدر کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش