QR CodeQR Code

ضمیر کہہ رہا ہے پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں، منحرف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی

3 Mar 2021 14:31

دونوں منحرف ارکان صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے ہمراہ گاڑی میں اسمبلی پہنچے اور ووٹ کاسٹ کرنے بعد دونوں اراکین بلٹ پروف گاڑی میں روانہ ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے منحرف اراکین سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ان کا ضمیر کہہ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹنگ کے دوران سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ڈھائی برسوں میں ڈیلیور نہیں کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا ضمیر کیا کہتا ہے سینیٹ میں کس کو ووٹ دیں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں گا، میرا ضمیر کہہ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں۔ اسلم ابڑو کے ہمراہ دوسرے منحرف رکن شہریار شر کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے، دونوں ارکان نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے، تاہم ووٹ ضمیر کے مطابق دینگے۔ واضح رہے کہ دونوں منحرف ارکان صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے ہمراہ گاڑی میں اسمبلی پہنچے اور ووٹ کاسٹ کرنے بعد دونوں اراکین بلٹ پروف گاڑی میں روانہ ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 919413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919413/ضمیر-کہہ-رہا-ہے-پیپلز-پارٹی-کو-ووٹ-دوں-منحرف-پی-ٹی-آئی-ارکان-اسمبلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org