QR CodeQR Code

تحریک اںصاف کے 2 ارکان سندھ اسمبلی خود ہمارے ساتھ آئے، سہیل انور سیال

3 Mar 2021 14:38

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ اپوزیشن رکن کے ساتھ چلنا گھومنا کیا گناہ ہے اور اگر کوئی رکن اسمبلی خود کسی کے ساتھ گھوم پھر رہا ہو تو اس ميں کوئی برائی نہيں، یہی جمہوریت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ کے وزیر سہیل انور سیال کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان اپنی مرضی سے ہمارے ساتھ آئے ہیں، ہم نے کسی کو اغواء نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دو منحرف ارکان سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر پيپلز پارٹی کے صوبائی وزير سہيل انور سيال کے ہمراہ ایک ہی گاڑی میں سندھ اسمبلی پہنچے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ اپوزیشن رکن کے ساتھ چلنا گھومنا کیا گناہ ہے اور اگر کوئی رکن اسمبلی خود کسی کے ساتھ گھوم پھر رہا ہو تو اس ميں کوئی برائی نہيں، یہی جمہوریت ہے کہ سامنے بیٹھے وہ بیان دے رہے ہیں۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ پولنگ کے بعد ہی کامیابی کا معلوم ہوگا، لیکن پی ڈی ایم کے امیدوار ہی جیتیں گے۔ واضح رہے کہ سہیل انور سیال نے اپنی نگرانی میں پی ٹی آئی کے دونوں ارکان سندھ اسمبلی کو ایوان میں پہنچایا، جبکہ اس موقع پر شہریار شر اور اسلم ابڑو نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 919417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919417/تحریک-اںصاف-کے-2-ارکان-سندھ-اسمبلی-خود-ہمارے-ساتھ-ا-ئے-سہیل-انور-سیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org