0
Wednesday 3 Mar 2021 14:46

سینیٹ الیکشن، خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا

سینیٹ الیکشن، خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں سینٹ الیکشن کے سلسے میں جاری ووٹنگ کے عمل کے دوران رکن پی ٹی آئی خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے پاس سے ووٹنگ عمل کے دوران موبائل نکلنے پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے خرم شیر زمان کو ووٹ ڈالنے سے روک کر اسمبلی سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔ فون پیپلز پارٹی کی خاتون ایم پی اے شمیم ممتاز کی جانب سے خرم شیر زمان کی جیب میں ہاتھ ڈال کر نکالا گیا، خرم شیر زمان کے پاس سے موبائل نکلنے پر اسمبلی میں شور شرابا کیا گیا۔ تحریک انصاف کے دوسرے ممبران کی بھی دوبارہ تلاشی لی گئی۔ سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل روکتے ہوئے ریٹرننگ افسر کی جانب سے خرم شیر زمان سے وضاحت طلب کرلی گئی۔ واضح رہے کہ فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانا سخت منع ہے۔
خبر کا کوڈ : 919419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش