QR CodeQR Code

ڈیل اور ڈھیل نے ملکی سیاست کا نقصان کیا ہے، خورشید شاہ

3 Mar 2021 15:32

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بتیس سال پارلیمنٹ میں رہا ہوں موجودہ حالات دیکھ کر بہت دکھ اور تکلیف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی اور آئینی طریقوں پر عمل سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے، قانون پر عمل ہو گا تو ہی سب معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بتیس سال پارلیمنٹ میں رہا ہوں موجودہ حالات دیکھ کر بہت دکھ اور تکلیف ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل نے ملکی سیاست کا نقصان کیا ہے، جو سیاستدان ہیں ان کے نزدیک ڈیل اور ڈھیل کوئی چیز نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ نیب میرا چالان ڈیڑھ سال سے پیش نہیں کرسکا۔ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیئے۔ بتیس سال پارلیمنٹ میں رہا ہوں موجودہ حالات دیکھ کر بہت دکھ اور تکلیف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی اور آئینی طریقوں پر عمل سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے، قانون پر عمل ہو گا تو ہی سب معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 919431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919431/ڈیل-اور-ڈھیل-نے-ملکی-سیاست-کا-نقصان-کیا-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org