0
Wednesday 3 Mar 2021 15:32

ڈیل اور ڈھیل نے ملکی سیاست کا نقصان کیا ہے، خورشید شاہ

ڈیل اور ڈھیل نے ملکی سیاست کا نقصان کیا ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بتیس سال پارلیمنٹ میں رہا ہوں موجودہ حالات دیکھ کر بہت دکھ اور تکلیف ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل نے ملکی سیاست کا نقصان کیا ہے، جو سیاستدان ہیں ان کے نزدیک ڈیل اور ڈھیل کوئی چیز نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ نیب میرا چالان ڈیڑھ سال سے پیش نہیں کرسکا۔ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیئے۔ بتیس سال پارلیمنٹ میں رہا ہوں موجودہ حالات دیکھ کر بہت دکھ اور تکلیف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی اور آئینی طریقوں پر عمل سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے، قانون پر عمل ہو گا تو ہی سب معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 919431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش