0
Wednesday 3 Mar 2021 16:10

پیپلز پارٹی نوٹوں اور ووٹوں کی سوداگر ہے، حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی نوٹوں اور ووٹوں کی سوداگر ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیاست نے ان کے بانیوں کو شرمندہ کردیا، پیپلز پارٹی نوٹوں اور ووٹوں کی سوداگر ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی لے جانے کیلئے بکتر بند سوا تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد پہنچی۔ اسمبلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ صحافیوں سے اپنے رویئے پر معذرت چاہتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی سیاست نے ان کے بانیوں کو شرمندہ کردیا، پیپلز پارٹی نے کھوتا ٹریڈنگ کی کوشش کی، پی ٹی آئی اراکین گھوڑے ہیں، کبھی نہیں بکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوٹوں اور ووٹوں کی سوداگر ہے۔ پیپلز پارٹی تمام حربوں میں ناکام ہو جائے گی۔ حکومت سندھ عوام کے پیسوں سے منڈی لگا رہی ہے۔ ان کو تو غیرت کے کیپسول کھلانے چاہیئے۔ آج ذوالفقار علی بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی۔ اصلی بھٹو تو کبھی ایسا کرنے کا سوچ نہیں سکتے۔ یہ اصلی بھٹو نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے جان بوجھ کر تاخیر سے بھیجا گیا۔ میں صبح آتا تو اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی تیار کرتا۔ سندھ اسمبلی میں دھینگا مشتی اور ہارس ٹرینڈنگ کرنے والوں کو نااہل کرائیں گے۔ ہمارے اراکین کپتان کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیسوں کی سیاست کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ کل کے واقعے کی ذمے داری وزیراعلٰی سندھ پر عائد ہوتی ہے۔ میری تاخیر میں بھی وزیراعلٰی، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی ذمے دار ہیں۔ مجھ سے سندھ حکومت خوفزدہ ہے۔ حلیم عادل شیخ نے صحافیوں کے بعد سندھ پولیس پر بھی الزامات لگادیئے، انہوں نے پولیس پارٹی کو پیپلز پارٹی بننے کا طعنہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی قصور وار ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بھی کل آئی جی بننا ہے، اس لئے گڈ کاپ بننے کی کوشش ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 919436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش