0
Wednesday 3 Mar 2021 18:40

لاہور، وزیر قانون راجہ بشارت سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملاقات

وفد کا عزاداروں کیخلاف مقدمات پر تحفظات کا اظہار، وزیر قانون کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
لاہور، وزیر قانون راجہ بشارت سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی، ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ زہرا نقوی اور علامہ محمد اقبال کامرانی پر مشتمل وفد نے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب میں عزاداروں کیخلاف درج ہونیوالے مقدمات پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ وفد نے کہا کہ عزاداری ہماری عبادت ہے، کسی بھی قانون کے تحت عبادات پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، پنجاب کے بعض اضلاع میں متعصب پولیس افسران کے ایماء پر ملت تشیع کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کا اپنے اختیارات سے تجاوز قانون و انصاف کی پامالی ہے، عزاداری کی بنیاد پر مقدمات کا اندراج غیر منصفانہ اقدام ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے پنجاب میں عزاداروں کیخلاف قائم مقدمات کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قانون و انصاف کی بالادستی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ ملک میں بسنے والے ہر فرد کو اپنے عقیدے کے مطابق آزادانہ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کے تحفظات دور کرنے کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 919469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش