QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوجی قافلے پر بم حملہ اور فائرنگ

3 Mar 2021 18:46

سوشل میڈیا کیمطابق امریکی فوجی قافلہ صوبہ قادسیہ کے شہر دیوانیہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جسکے باعث متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے "القادسیہ" میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار ہو گیا ہے۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینلز کے مطابق امریکی فوجی قافلہ صوبہ قادسیہ کے شہر دیوانیہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جس کے باعث متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی قافلے پر مقامی وقت کے مطابق دن 12 بجے حملہ کیا گیا جبکہ مذکورہ قافلہ اربیل میں واقع امریکہ کی الحریر ایئربیس کی جانب رواں دواں تھا۔ آخری اطلاعات کے مطابق دیوانیہ ہائی وے پر بم حملے کا شکار ہونے والے امریکی فوجی قافلے پر حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا تاہم اس حوالے سے تاحال کسی گروہ نے ذمہ داری نہیں قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 919470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919470/عراق-امریکی-فوجی-قافلے-پر-بم-حملہ-اور-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org