0
Wednesday 3 Mar 2021 19:24

بلوچستان، عبدالقادر اور عبدالغفور حیدری کامیاب ہوگئے

بلوچستان، عبدالقادر اور عبدالغفور حیدری کامیاب ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کے تمام 7 امیدواروں کے نتاتج سامنے آ گئے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عبدالقادر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کے بعد مزید 5 نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں ارباب عمر فاروق، منظور احمد کاکڑ، سرفراز احمد بگٹی اور پرنس احمد عمر احمد زئی کامیاب ہوگئے ہیں۔ ارباب عمر فاروق اے این پی کے ٹکٹ پر جنرل نشست پر کامیاب ٹھہرے ہیں، انہیں حکومتی الائنس کی بھی حمایت حاصل تھی۔ بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے منظور احمد کاکڑ، سرفراز احمد بگٹی، محمد قاسم اور پرنس احمد عمر احمد زئی کامیاب ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بلوچستان سے سینیٹ الیکشن میں آزاد امیدوار عبدالقادر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب ہو گئے ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے لیے بلوچستان سے دو بڑے غیر سرکاری نتائج سامنے آئے تھے، تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس لیے جانے کے بعد آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے عبدالقادر کامیاب ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف بلوچستان سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدر کامیاب قرار پائے ہیں وہ جنرل نشست پر ایوان بالا کے ایک بار پھر رکن بن گئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 919471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش