0
Wednesday 3 Mar 2021 19:27

ایران کیخلاف "احمقانہ" قراداد سے جوہری معاہدے کی بحالی مزید مشکل ہو جائیگی، میخائیل اولیانوف

ایران کیخلاف "احمقانہ" قراداد سے جوہری معاہدے کی بحالی مزید مشکل ہو جائیگی، میخائیل اولیانوف
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے اپنے ایک پیغام میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد پیش کئے جانے کے یورپی مثلث کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ میخائیل اولیانوف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ایران کے خلاف قرارداد پیش کئے جانے کے برطانوی، فرانسیسی و جرمنی کے فیصلے کو "احمقانہ" قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کے باعث جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی مزید مشکل ہو جائے گی۔

اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین کی جانب سے ذمہ داری کا ثبوت دیئے جانے اور جوہری معاہدے کی بحالی میں ممد و معاون ثابت ہونے پر ایک مرتبہ پھر تاکید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین کو اپنے اس اجلاس میں ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ وہ عدم جوہری پھیلاؤ کے عالمی نظام کو مضبوط کر کے جوہری معاہدے کی بحالی میں اپنا حصہ بھی ڈال سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ایک انتہائی خطرناک اقدامات کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ بھی اٹھا سکتے ہیں.. بورڈ آف گورنرز کے اراکین کو (صحیح) انتخاب کرنا ہے..

میخائیل اولیانوف نے ایران کے خلاف یورپی مثلث کی جانب سے قرارداد پیش کئے جانے کے اقدام کو جلدبازی پر مبنی قرار دیا اور لکھا کہ اس حوالے سے میری نصیحت یہ ہے کہ اگر آپ بین الاقوامی سطح پر ایک ممکنہ بحران کا سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں تو جلد بازی پر مبنی اقدامات سے دور رہیں اور سفارتکاری کو موقع فراہم کریں۔ روسی سفارتکار نے تاکید کی کہ جب میں کہتا ہوں کہ "ایک خطرناک سیاسی اقدام" تو میری مراد "احمقانہ قرارداد کی منظوری" ہوتا ہے جو جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے موقع کو ایک ہی لمحے میں تباہ کر کے رکھ سکتا ہے اور یہ کام اب عین ممکن ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش