0
Wednesday 3 Mar 2021 19:37

اللہ کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی، یوسف رضا گیلانی کی جیت پر مریم نواز کا ردعمل

اللہ کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی، یوسف رضا گیلانی کی جیت پر مریم نواز کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خاتون نون لیگی رہنما نے کہا کہ اللہ کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا۔ اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور، بجلی چور، ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ تمھارے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ ووٹ چور کرسی چھوڑ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور اور چینی چور کو ووٹ دینے سے انکار کیا، آپ کے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا جواز نہیں۔
 
2018ء کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لے لیا اور چیئرمین سینٹ کا الیکشن چھینے جانے کا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے لے لیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام اور انکے نمائندوں نے ڈرنے سے انکار کر دیا۔ جعل سازی اب نہیں چل سکتی۔ واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کے پولنگ ‏ایجنٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی، جسے ریٹرننگ افسر نے منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کروائی، جس میں یوسف رضا گیلانی نے پانچ ووٹوں کی برتری حاصل کی اور فاتح قرار پائے۔ قومی اسمبلی میں7 ووٹ گنتی کے بعد الگ کر دیئے گئے تھے بعد ازاں ان ووٹوں کو ضائع ‏قرار دے دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 919474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش