0
Wednesday 3 Mar 2021 19:47

حکومت تو گئی، جو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں، آصف زرداری

حکومت تو گئی، جو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اپنا ووٹ کاسٹ کرنے قومی اسمبلی پہنچے تو اپوزیشن اراکین کی جانب سے ڈیسک بجا کر استقبال کیا گیا۔ آصف زرداری سے بیلٹ پیپر پر نشان ڈالنے میں غلطی ہوگئی، انہوں نے ریٹرننگ افسر سے درخواست کرکے بیلٹ پیپر دوبارہ حاصل کیا۔
آصف زرداری کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے پیشگوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائے گی، جس پر انہوں نے کہا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔
سوال ہوا کہ کیا سینٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے؟ سابق صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کا ہاتھ کب نہیں رہا۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو وہ قوتیں غیر جانبدار نظر آ رہی ہیں؟ جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو نظر آ رہی ہیں؟
 
خبر کا کوڈ : 919477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش