QR CodeQR Code

ایران کیخلاف یورپی مثلث کی قرارداد کا مسودہ، سعودی میڈیا کی زبانی

3 Mar 2021 19:54

العربیہ کیمطابق 3 یورپی ممالک کا قراردادی مسودے میں لکھنا ہے کہ ایران کیجانب سے جوہری معاہدے (JCPOA) پر عملدرآمد پر اطمینان کے حصول کیلئے اسکی جوہری تنصیبات کی کڑی نگرانی انتہائی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی نیوز چینل العربیہ نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر روشنی ڈالی ہے۔ العربیہ کے مطابق اس مسودے میں یورپی مثلث نے لکھا ہے کہ ہم اس بات پر شدید پریشان ہیں کہ ایران عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے جاری معائناتی سرگرمیوں کو روک دینا چاہتا ہے جبکہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے (JCPOA) پر عملدرآمد پر اطمینان کے حصول کے لئے اُس کی جوہری تنصیبات کی کڑی نگرانی انتہائی ضروری ہے۔

العربیہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ یورپی مثلث نے اس مسودے میں موقف اختیار کیا ہے کہ مسلسل و کڑی نگرانی کے بغیر ایران کی صلح آمیز جوہری سرگرمیوں پر یقین نہیں کیا جا سکتا، لہذا ہم ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی اپنے اقدامات کو واپس پلٹا دے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ جین لیڈرین (Jean-Yves Le Drian) نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ 3 یورپی ممالک؛ ایرانی تعاون میں کمی پر عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے ایران کے خلاف تنقیدی قرارداد منظور کئے جانے کی امریکی کوششوں کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 919479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919479/ایران-کیخلاف-یورپی-مثلث-کی-قرارداد-کا-مسودہ-سعودی-میڈیا-زبانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org