QR CodeQR Code

لولی لنگڑی حکومت کس کام کی؟ عمران خان ہمت کریں اسمبلیاں تحلیل کریں، کامران خان

3 Mar 2021 20:27

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیئر صحافی نے کہا کہ عمران خان چاہیں نہ چاہیں پارلیمنٹ نے بشمول پی ٹی آئی باغیان نے یوسف رضا گیلانی کو حفیظ شیخ پر فوقیت دیکر این آر او کے حق میں ووٹ دیا، اب وہ اس گرینڈ این آر او کو نہیں روک سکتے، جو پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے حامی صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے وزیراعظم عمران خان سے اسمبلیاں توڑنے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹ الیکشن میں قومی اسمبلی سے حکومتی امیدوار کی ناکامی کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ جو بھی ہوا، جیسے بھی ہوا، جنہوں نے بھی کیا، اب ناممکن ہے کہ عمران خان حکومت آج سینیٹ نتائج سے جنم لینے والی سیاسی سونامی کو سہہ سکے، لولی لنگڑی حکومت کس کام کی؟ عمران خان ہمت کریں، اسمبلیاں تحلیل کریں، نئے انتخابات کا اعلان کریں، پھر دیکھیں عوام ان کے ساتھ ہیں یا نواز، زرداری اتحاد کے ساتھ۔

کامران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہیں نہ چاہیں پارلیمنٹ نے بشمول پی ٹی آئی باغیان نے یوسف رضا گیلانی کو حفیظ شیخ پر فوقیت دے کر این آر او کے حق میں ووٹ دیا، اب وہ اس گرینڈ این آر او کو نہیں روک سکتے، جو پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہے، پارلیمنٹ کے نزدیک کرپشن الزامات کی کوئی حیثیت نہیں، 22 کروڑ پاکستانیوں سے بھی پوچھ لیں۔ خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے 169 جبکہ حفیظ شیخ نے 164 وٹ حاصل کئے۔


خبر کا کوڈ: 919483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919483/لولی-لنگڑی-حکومت-کس-کام-کی-عمران-خان-ہمت-کریں-اسمبلیاں-تحلیل-کامران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org