QR CodeQR Code

چین نے بھارت کو دھمکانے کیلئے سائبر فوج کو متحرک کیا ہے، راہل گاندھی

3 Mar 2021 23:01

کانگریس لیڈر نے ٹویٹر کرکے کہا کہ چین نے ہندوستان کو دھمکی دینے کیلئے اپنی روایتی اور سائبر افواج کو متحرک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے لئے یہ ایک جھٹکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے دعوٰی کیا ہے کہ چین نے بھارت کو دھمکانے کے لئے اپنی روایتی اور سائبر افواج متحرک کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ بھارتی حکومت کی بزدلی کے مستقبل میں المناک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے دعوٰی کیا کہ رات کو لی گئی سیٹلائٹ کی تصاویر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین نے لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب دیپسانگ علاقے میں تعمیری کام کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ چین نے ہندوستان کو دھمکی دینے کے لئے اپنی روایتی اور سائبر افواج کو متحرک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے لئے یہ ایک جھٹکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری باتوں کو نوٹ کر لیجئے کہ دیپسانگ میں ہماری زمین چلی گئی ہے اور ڈی بی او (دولت بیگ اولڈی) کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی بزدلی کے مستقبل میں المناک نتائج برآمد ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ  ماہ دونوں ممالک کی فوجیں پینگونگ تسو کے شمالی اور جنوبی علاقوں سے فوجیوں کی واپسی کے بعد بات چیت کے نتیجے پر پہنچ گئیں۔ راہل گاندھی نے اس معاملے سے نمٹنے کے لئے مودی حکومت پر بار بار تنقید کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 919497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919497/چین-نے-بھارت-کو-دھمکانے-کیلئے-سائبر-فوج-متحرک-کیا-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org