QR CodeQR Code

محبوبہ مفتی نے پاسپورٹ کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

3 Mar 2021 23:15

جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ میرے پاسپورٹ کی معیاد 31 مئی 2019ء کو ختم ہوئی جسکے پیش نظر میں نے ریجنل پاسپورٹ دفتر سرینگر میں اسکی تجدید کیلئے درخواست جمع کی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے پاسپورٹ کی اجرائی میں مداخلت کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ محبوبہ مفتی کا الزام ہے انہیں پاسپورٹ اجراء کرنے میں پولیس وریفکیشن فراہم کرنے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر غیر ضروری تاخیر کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ میرے پاسپورٹ کی معیاد 31 مئی 2019ء کو ختم ہوئی جس کے پیش نظر میں نے ریجنل پاسپورٹ دفتر سرینگر میں اس کی تجدید کے لئے درخواست جمع کی۔ انہوں نے کہا کہ ضوابط کے مطابق مجھے ایک ماہ کے اندر اندر پاسپورٹ ملنا چاہیئے تھا لیکن پاسپورٹ کی پولیس ویریفکیشن نہ ہونے کے باعث تجدید نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 919498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919498/محبوبہ-مفتی-نے-پاسپورٹ-کیلئے-عدالت-کا-دروازہ-کھٹکھٹایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org