0
Wednesday 3 Mar 2021 23:21

حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے کل سمری صدر پاکستان کو بھجوائے جانے کا امکان  ہے، آرٹیکل 91 کے تحت صدر پاکستان کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس بھیجی جائے گی۔ صدر کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی اجلاس بلاکر وزیراعظم  اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری کیلئے کچھ دیر میں بھجوائے جانے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل سینیٹ انتخابات 2021ء میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوارحفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی۔ جس کے بعد وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 919499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش