0
Wednesday 3 Mar 2021 23:58

اسرائیلی فوج کی دسیوں آٹومیٹک بندوقیں گم

اسرائیلی فوج کی دسیوں آٹومیٹک بندوقیں گم
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجیوں سے دسیوں فل آٹومیٹک بندوقیں گم ہو گئی ہیں۔ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق (مقبوضہ فلسطین کے) مغربی شہر "اشدود" کی فائرنگ رینج میں 30 اسرائیلی فوجیوں کی ٹاور (Tavor TAR-21) نامی بندوقیں گم ہو گئی ہیں۔ عرب ای مجلے عرب48 کے مطابق اس بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ کسی نے اشدود فائرنگ رینج میں غیرقانونی طور پر داخل ہو کر اسرائیلی فوجیوں کی یہ بندوقیں چرا لی ہوں! دوسری طرف صیہونی پولیس نے بھی اعلان کیا ہے کہ علاقے کے پولیس کمانڈر "رونین افنیئیل" نے موقع کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے ایک تحقیقاتی ٹیم کی ذمہ داری عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کا اسلحہ گم ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جبکہ فلسطینی شہریوں کے ساتھ جھڑپوں یا لبنان کے ساتھ ملحقہ محاذ پر اسرائیلی فوجیوں کے اسلحہ گم کر دینے کے واقعات وقتا فوقتا منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان واقعات کی 2 ہی وجوہات تصور کی جا سکتی ہیں؛ پہلی یہ کہ اسرائیلی فوجی خوف کے باعث اپنا اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں جو مزاحمتی گروہوں کے ہاتھ لگ جاتا ہے جبکہ دوسری یہ کہ خود اسرائیلی فوجی اپنی کرپٹ کمانڈ کے ذریعے اپنا سرکاری اسلحہ بیچ ڈالتے ہیں جس کے بعد انجام پانے والی لمبی چوڑی تحقیقات کا بھی کچھ نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 919504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش