QR CodeQR Code

وزیراعظم قوم پر مسلط کیے گئے اور سلیکٹڈ ہیں، سینیٹر مشتاق خان

4 Mar 2021 00:39

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے رہنماء راجہ ظفر الحق جب چیئرمین کے انتخابات کیلئے کھڑے تھے تو ان کی اکثریت کو اقلیت میں کیسے بدل دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم قوم پر مسلط کیے گئے اور سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں جن کو کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے، ان کا مینڈیٹ جعلی ہے تو اس کی کمیٹی کی کیا حیثیت ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ میرے اثاثے دیکھ لیتے یا میری جماعت کے اثاثے دیکھ لیتے، میری جماعت کے سربراہ کے اثاثے دیکھ لیتے یا میری جماعت کی تاریخ دیکھ لیتے تو ان کو پتہ چل جاتا کہ جماعت اسلامی کا کوئی لیڈر اس طرح کے کاموں میں ملوث نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں خرید و فروخت کا ایشو بالکل واضح ہے، خود وزیراعظم نے کہا کہ ان کے جماعت کے 20 ایم پی ایز ایک ارب روپے میں فروخت ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے رہنماء راجہ ظفر الحق جب چیئرمین کے انتخابات کیلئے کھڑے تھے تو ان کی اکثریت کو اقلیت میں کیسے بدل دیا گیا اور پھر جب عدم اعتماد کی تحریک آئی حاصل خان بزنجو کھڑے ہوئے تو ان کی اکثریت کو اقلیت میں کیسے بدلا گیا، اس حکومت نے یہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جن سینیٹرز کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کیے ہیں ان میں دوہری شہریت والے، پانامہ پیپرز والے، سگریٹ مافیا، شوگر مافیا سمیت تمام مافیاز موجود ہیں۔ حکومت خود خرید و فروخت والوں کو اہمیت دیتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 919506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919506/وزیراعظم-قوم-پر-مسلط-کیے-گئے-اور-سلیکٹڈ-ہیں-سینیٹر-مشتاق-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org