QR CodeQR Code

سینیٹ الیکشن کے پی، 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپرز ضائع کردیئے

4 Mar 2021 00:51

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے اپنا ووٹ دستخط کرکے ضائع کردیا، تو دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 11 ارکان نے اپنے اپنے ووٹ ضائع کئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے دوران 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپر ضائع کردئیے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سینیٹ انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے اپنا ووٹ دستخط کرکے ضائع کردیا، تو دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 11 ارکان نے اپنے اپنے ووٹ ضائع کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مجموعی طور پر 13 ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے بیلٹ پیپر ضائع کر دئیے۔

4 ایم پی ایز کے خواتین، 8 ایم پی ایز کے جنرل اور ایک رکن اسمبلی کا اقلیتی بیلٹ پیپر پر ووٹ دیتے وقت ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپر ضائع کیا، غلطی کرنے والے ارکان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 11، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔ بعد ازاں 13 ارکان اسمبلی نے 13 ارکان اسمبلی نے غلط نشان لگانے پر بیلٹ پیپرز واپس کردئیے اور درخواست پر الیکشن کمیشن نے انہیں دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کردئیے۔


خبر کا کوڈ: 919513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919513/سینیٹ-الیکشن-کے-پی-13-ارکان-اسمبلی-نے-بیلٹ-پیپرز-ضائع-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org