QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ضلع ملتان کی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس، عارف زیدی کی خصوصی شرکت

4 Mar 2021 01:06

اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا امیر حسین ساقی، سید وسیم عباس زیدی، غلام رضا سیال، سید ظفر عباس شاہ، عترت نقوی، فخر نسیم صدیقی اور سید ندیم عباس کاظمی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس جامعہ شہید مطہری میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی پولیٹیکل ایگزیکیٹو کونسل کے رکن سید عارف رضا زیدی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں صوبائی پولیٹیکل سیکرٹری مہر سخاوت سیال نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جنوبی پنجاب کے منتخب اضلاع کی تفصیلات اور انتخابی لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا امیر حسین ساقی، سید وسیم عباس زیدی، غلام رضا سیال، سید ظفر عباس شاہ، عترت نقوی، فخر نسیم صدیقی اور سید ندیم عباس کاظمی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ضلع ملتان میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع ملتان کے منتخب حلقوں اور منتخب یونین کونسلز میں الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر کوراڈینیٹرز کا تعین کر دیا گیا ہے، جو مقامی سطح پر اُمیدوار فائنل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 919515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919515/ایم-ڈبلیو-ضلع-ملتان-کی-پولیٹیکل-کونسل-کا-اجلاس-عارف-زیدی-خصوصی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org