0
Thursday 4 Mar 2021 01:08

سینیٹ‌ ووٹنگ کے دوران خاتون رکن اسمبلی کے موبائل استعمال کرنیکا انکشاف

سینیٹ‌ ووٹنگ کے دوران خاتون رکن اسمبلی کے موبائل استعمال کرنیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ ووٹنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ کے دوران تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی نے ووٹ دینے کے بعد بیلٹ پیپر کی تصویر بنائی اور یہ امیدوار کو واٹس ایپ پر بھیجی۔ خاتون رکن اسمبلی نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر لڑنے والے امیدوار کو تصویر کے ساتھ مبارک باد کا پیغام بھی بھیجا۔ واضح رہے کہ ملک کی تمام صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کے لیے ووٹنگ کی گئی، جس میں تمام اراکین اسمبلی نے حصہ لیا۔

الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق پولنگ بوتھ میں حق رائے دہی کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں آج سینیٹ کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تھی، جس میں سے 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ، 2 خواتین اور ایک مخصوص نشست شامل تھی۔ سینیٹ ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد اب گنتی اور غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج  آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 919516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش