0
Thursday 4 Mar 2021 01:16

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے محکمہ جات کا ملتان سے خاتمہ واضح کر رہا ہے کہ حکومت اس خطہ کی عوام کے ساتھ مخلص نہیں، سلیم صدیقی 

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے محکمہ جات کا ملتان سے خاتمہ واضح کر رہا ہے کہ حکومت اس خطہ کی عوام کے ساتھ مخلص نہیں، سلیم صدیقی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے کہا ہے کہ سب حکومتوں نے اس خطہ کی عوام کے ساتھ دھوکہ اور فریب کیا اب وقت ہے کہ اس دھوکہ اور فریب کے خلاف میدان میں آیا جائے۔ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بنایا اور آج محکمہ جات کو کام سے روک دیا گیا۔ سلیم عباس صدیقی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے محکمانہ کاروائیوں کا روکنا حکومت کی نااہلی، غیرسنجیدگی اور اس خطہ کی عوام کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے۔ اپوزیشن اور حکومت اس خطہ کو محرومیوں کے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، ایک طرف تعلیم کو مہنگا کیا جارہا ہے آئے روز اساتذہ سراپا احتجاج ہیں افسوس کہ ابھی تک کسی اعلیٰ افسر نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جبکہ دوسری طرف خطہ کی عوام کو بے یارو مددگار اور تخت لاہور کا غلام بنانے کی پھر سے تیاری ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب جو خود کو اس خطہ کا سپوت کہتے ہیں آج سینیٹ الیکشن کے موقع پر اس عمل سے ثابت ہوگیا ہے کہ ان نام نہاد سپوتوں کی ڈوری کوئی اور ہلا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش