0
Thursday 4 Mar 2021 01:23

جماعت اسلامی 21 مارچ کو ملتان میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی، ترجمان جماعت اسلامی 

جماعت اسلامی 21 مارچ کو ملتان میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی، ترجمان جماعت اسلامی 
اسلام ٹائمز۔ مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی ملتان حسان اخوانی نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، لاقانونیت سے شہر ملتان کی عوام پریشان ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی میدان میں ہے، سینیٹ الیکشن میں پیسے کو ووٹ مل رہا ہے، اراکین کی خرید و فروخت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور نام نہاد اپوزیشن اتحاد اپنی کرسیاں بچانے میں مصروف ہے۔ جماعت اسلامی کی مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ میں 21 مارچ کو ملتان میں عظیم الشان جلسہ عام ہوگا۔

ملتان شہر اس وقت جنوبی پنجاب کا بڑا شہر ہے جبکہ یہاں واسا کے مسائل، سیوریج، صفائی، سڑکوں کی تباہ حالی، چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 مارچ کو عوام بڑی تعداد میں اپنے حقوق کے لیے میدان میں آئے گی، 6 مارچ بروز ہفتہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ملتان جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی دورہ کریں گے جبکہ آج بروز بدھ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے بھی جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش