0
Thursday 4 Mar 2021 01:31

ملتان، ایمرسن کالج سمیت پنجاب کے دیگر بڑے کالجز کو یونیورسٹی بنانے کے خلاف احتجاج جاری

ملتان، ایمرسن کالج سمیت پنجاب کے دیگر بڑے کالجز کو یونیورسٹی بنانے کے خلاف احتجاج جاری
اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایمرسن کالج ملتان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تاریخی کالجز کو یونیورسٹی بنانا کسی صورت قبول نہیں، کالجز کو کالج ہی رہنے دیا جائے نئی یونیورسٹی کے حق میں ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ سرکاری اراضی پر نئی یونیورسٹی بنادی جائیں، یونیورسٹی بنانے سے فیسوں میں ہوشربا اضافہ ہوجائے گا جو خطہ کے غریب طلبا کے لئے ادا کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ غریب طلبا بڑی تعداد میں تعلیم کو خیرباد کہنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ اپنے اداروں پر ساز باز نہیں کرنے دیں گے، حکومت بیرونی ایجنڈے پر تعلیم دشمن اقدامات بند کرے، غریب طلبہ جو بمشکل اپنی کالج فیس ادا کرتے ہیں کس طرح وہ یونیورسٹی کی فیس ادا کریں گے۔ اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ طلبہ اور اساتذہ ایک بڑی ریلی کی صورت میں ایمرسن کالج گیٹ پہنچے اور مین بوسن روڈ پر علامتی دھرنا دیا گیا۔ اب احتجاج کا جو سلسلہ پورے پنجاب میں شروع ہوا ہے وہ تھمنے والا نہیں، ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ تعلیمی تجارت اور نجی اداروں کو نوازنے کی پالیسی ترک کرتے ہوئے کالجز کو یونیورسٹی بنانے کے نوٹیفکیشن فی الفور واپس لیے جائیں۔ اس موقع پر صغیر قریشی، ڈاکٹر طارق بلوچ، ڈاکٹر سلیم اعوان، ملک ارشاد، اسلم فاروقی، جاویداحمد، حافظ ارشاد اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 919522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش