QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں لوگوں کو خریدنے کا ‏ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا، شبلی فراز

4 Mar 2021 02:15

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ وہ خدشات جو وزیراعظم ہمیشہ اٹھاتے رہے ہیں آج ثابت ہو گئے، وزیراعظم جن ‏خدشات کا اظہار کرتے تھے کل رات ویڈیو سب نے دیکھی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوگوں کو خریدنے کا ‏ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا، اس کے باوجود ہمارے سارے ممبران منتخب ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کی باتوں پر شرم ‏آنی چاہیے۔ جو ووٹ ضائع ہوئے اس پربات ہو رہی ہے، گزشتہ روز کی ویڈیوز آج کے نتائج کی تائید ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خدشات جو وزیراعظم ہمیشہ اٹھاتے رہے ہیں آج ثابت ہو گئے، وزیراعظم جن ‏خدشات کا اظہار کرتے تھے کل رات ویڈیو سب نے دیکھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے اس ملک کو معاشی اخلاقی طور پر مفلوج کردیا ہے، ان لوگوں ‏نے ماضی میں اقتدار میں آکر اداروں کو مفلوج کیا، یہ لوگ اپنے مفاد کیلئے کرپشن کو آگے لے کر گئے۔ ‏اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان بدقسمتی سے کنگال ہوگیا تھا، ان کی اربوں کی جائیدادیں بیرون ملک ‏ہیں، یہ وہی پرانا نظام چاہتے ہیں، سیاہ قوتیں ہیں جو پی ڈی ایم کی صورت میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی دباؤ میں آتا ہےنہ آئے گا، عمران خان ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں ‏گے۔ عمران خان ہی اس ملک کا نظام تبدیل کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم قابلیت، جمہوریت اور خوشحالی پر ‏یقین رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 919527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919527/خیبر-پختونخوا-میں-لوگوں-کو-خریدنے-کا-ایڑی-چوٹی-زور-لگایا-گیا-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org